بھٹکل:یکم اکتوبر (ایس اؤنیوز) تعلقہ کے شرالی گرام پنچایت حدود کے بڈکولی شرالی 2میں پسماندہ طبقے کے دیویا منجو گونڈ کے زیر تعمیر مکان کونقصان پہنچاکر دھمکی دے کر ذات کے نام پر بے عزتی کئے جانے کو لے کر 15افراد کے خلاف ہتک ذات کا کیس درج ہواہے۔
اس سلسلےمیں دیویا منجو گونڈ(60)نے ناگپا منجپا نائک، گوپال ناگپا نائک، منجوناتھ ماستی نائک، کیشوؤ انپا نائک، شری دھر ناگپا نائک، ناگپا نائک، گنیش نائک سمیت کل 15افراد کے خلاف پولس تھانے میں شکایت دی تھی ۔ شکایت میں کہا تھا کہ اپنی غیر زرعی زمین پر موجود سپاری کا درخت ، پتھروں وغیرہ کو نقصان پہنچا یا ہے۔ بھٹکل دیہی پولس تھانے میں کیس درج کرلینے کے بعد ڈی وائی ایس پی شیو کمار کی نگرانی میں جانچ جاری ہے۔